ذیابیطس کی ڈکشنری

ذیابیطس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئیے اس سے متعلق الفاظ کا مطلب اور مقصد سمجھنا ضروری ہے۔ ذیابیطس سے متعلق چند عام الفاظ کی تفہیم مندرجہ ذیل ہے۔ ہم گاہے بگاہے اس لسٹ میں مزید الفاظ شامل کرتے رہیں گے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی بھی سوال ہوں تو آپ نیچے دئیے گئے باکس میں لکھیں اور ہم ان کو ذیابیطس کی ڈکشنری میں شامل کرتے جائیں گے۔ شکریہ۔
(Diabetes mellitus)
ذیابیطس- ایک بیماری جس میں خون میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے۔
(Pre-Diabetes)
پری-ذیابیطس- جسم میں خون میں شوگر کی مقدار نارمل سے زیادہ ہے لیکن ابھی اتنی نہیں ہوئی کہ ذیابیطس تشخیص کی جائے۔
(Insulin)
انسولین ایک ہارمون ہے جو لبلبے سے بنتا ہے۔
(BMI-Body Mass index)
بی-ایم- آئی- ایک قسم کی پیمائش ہے جس کے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ قد کے لحاظ سے ہمارا وزن مناسب ہے یا نہیں۔ اس ویب سائٹ کے بائیں ہاتھ کی طرف ایک بی-ایم-آئی کیلکولیٹر دیا گیا ہے جس میں آپ اپنا قد اور وزن ڈال کر اپنا بی-ایم-آئی معلوم کرسکتے ہیں۔
(A1c Test)
اے-ون-سی- یہ ایک خون کا ٹیسٹ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پچھلے تین مہینوں میں خون میں شوگر کی مقدار کتنی تھی۔ 7٪ ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے ہدف ہے۔ 7 فیصد اے-ون-سی کا مطلب ہے کہ خون میں اوسط” بلڈ شوگر تقریبا” 154 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر ہے۔
(Glucometer)
گلوکومیٹر- یہ وہ آلہ ہے جس سے خون میں شوگر کی مقدار چیک کی جاتی ہے۔
Retinopathy
آنکھوں کے پیچھے جو پردہ ہوتا ہے جس پر عکس بنتا ہے اس کی بیماری کو ریٹینا پیتھی کہتے ہیں ۔ یہ بیماری ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کو ہوجاتی ہے۔
Nephropathy
گردوں کی بیماری کو نیفروپیتھی کہتے ہیں۔
Neuropathy
نیوروپیتھی اعصاب کی بیماری کو کہتے ہیں۔ ذیابیطس میں نروس سسٹم متاثر ہوتا ہے۔
Nervous system
اعصابی نظام
cells
خلئیے کیا ہیں؟ انسانی جسم کا بنیادی جزو خلیہ کہلاتا ہے۔ ان خلیوں سے ہی مل کر پورا جسم بنتا ہے۔ بس ایسے سمجھئیے جیسے کہ اینٹیں مل کر دیوار بناتی ہیں ویسے ہی خلئیے مل کر جسم بناتے ہیں۔
Gestational Diabetes
جیسٹیشنل ذیابیطس
یہ وہ ذیابیطس ہے جو حمل کے دوران خواتین کو ہوجاتی ہے

No comments:

Post a Comment