وقت کے ساتھ ساتھ خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ سے جسم کے اعضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے

1
وقت کے ساتھ ساتھ خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ سے جسم کے اعضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم اچھی 
خبر یہ ہے کہ ذیابیطس سے تعلق رکھنے والی زیادہ تر پیچیدگیوں کی روک تھام ممکن ہے۔ اس معلوماتی پرچے 
سے آپ کو خطرات کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی اور آپ کو علم ہو گا کہ آپ اپنے لیے خطرہ کم کرنے بلکہ 
پیچیدگیوں سے مکمل طور پر بچنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔
ذیابیطس کی عام ترین پیچیدگیاں کیا ہیں؟
خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنا )macrovascular/cardiovascular complications( جس کے نتیجے میں 
دل کا دورہ اور سٹروک واقع ہو سکتا ہے۔ 
خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچنا )microvascular complications( جس کے نتیجے میں آنکھوں، گردوں، 
پیروں اور اعصاب کے مسائل واقع ہوتے ہیں۔
نظام انہضام، جلد اور مدافعتی نظام سمیت جسم کے دوسرے حصوں کو بھی ذیابیطس سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 
اگرچہ تھائرائیڈ کے مسائل کو پیچیدگی شمار نہیں کیا جاتا، ذیابیطس میں مبتال لوگوں کو تھائرائیڈ کے مسائل ان لوگوں 
کی نسبت زیادہ ہو سکتے ہیں جنہیں ذیابیطس نہیں ہے۔
دل اور شریانوں کا مرض )خون کی رگوں کا مرض، دل کا دورہ اور سٹروک( آسٹریلیا کی تمام آبادی میں موت کا سب 
سے بڑا سبب ہے۔ تاہم ذیابیطس کی صورت میں خطرہ اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس میں مبتال افراد کا کولیسٹرول 
اور بلڈ پریشر اکثر زیادہ ہوتا ہے۔ جب ان عوامل کے ساتھ ساتھ خون میں گلوکوز کی زیادتی بھی ہو تو دل اور شریانوں 
کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تمباکو نوشی، خاندان میں دل اور شریانوں کا مرض پاۓ جانے اور ورزش نہ کرنے سے بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 
اگر خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچ چکا ہو تو کیا ہو سکتا ہے؟
خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں دل کا دورہ اور سٹروک واقع ہو سکتا ہے۔
دل کا دورہ – مخصوص عالمات میں یہ عالمات شامل ہو سکتی ہیں: 
چھاتی میں جکڑتی ہوئی یا زور سے دباتی ہوئی درد جو نیچے بازوؤں تک جا رہی ہو
بازو یا جبڑے میں تکلیف
گھبراہٹ، پسینہ آنا، سانس پھولنا یا کمزوری محسوس ہونا 
اپنے خون میں گلوکوز، HbA1c ّ اور بلڈ پریشر کو مجوزہ سطح پر رکھنے 
کا ہدف طے کر کے، تمباکو نوشی سے پرہیز، ورزش، صحت بخش غذا، اگر 
ضرورت ہو تو وزن کم کر کے اور اپنی ذیابیطس ٹیم کے مشورے پر عمل کر 
کے آپ اپنے لیے پیچیدگیوں کا خطرہ بڑی حد تک کم کر سکتے ہیں۔
نظر ثانی شدہ اگست 2010 ذیابیطس سے متعلق ایک معلوماتی سلسلہ، Diabetes Australia کی سٹیٹ/ٹیریٹری تنظیموں کی طرف 
سے – کاپی رائٹ© 2010
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
Staying well with diabetes - Urdu
ذیابیطس کا تذکرہ نمبر 35 
نظر ثانی شدہ اگست 20102
No matter which tablets your doctor prescribes, make sure you take them as directed.
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
دل کا دورہ – ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے دورے کی عالمات مختلف ہو سکتی ہیں جیسے:
کوئی عالمات ظاہر نہیں ہوتیں یعنی ’خاموشی سے‘ دل کا دورہ پڑتا ہے 
بدہضمی، اپھارہ اور متلی۔
عورتوں میں بالعموم اور ذیابیطس کی مریض عورتوں میں بالخصوص یہ اور/یا دوسری عالمات ظاہر ہونے کا زیادہ 
امکان ہے۔
سٹروک – جس کی عالمات میں یہ شامل ہو سکتی ہیں:
سر چکراتا ہوا محسوس کرنا
کنفیوز )الجھا ہوا( محسوس کرنا
جسم کے ایک طرف چہرے، بازو اور/یا ٹانگ میں طاقت یا حرکت ختم ہو جانا
ّ جسم کے ایک طرف چہرے، بازو اور/یا ٹانگ میں حس ختم ہو جانا
دوہرا یا دھندال دکھائی دینا
دہانہ لٹک جانا یا بولنے یا نگلنے میں مشکل
اگر آپ کے خیال میں آپ کو دل کا دورہ پڑ رہا ہو یا سٹروک ہو رہا ہو تو فوری طور پر 000 ڈائل کریں اور اگر ممکن 
ہو تو کسی کو مدد کیلئے بالئیں۔
ٹانگوں کو خون پہنچانے والی رگوں کی بندش – جس کی عالمات میں یہ شامل ہو سکتی ہیں:
چلتے ہوۓ ایک ٹانگ یا دونوں ٹانگوں میں درد )وقفے وقفے سے اینٹھن والی درد intermittent claudication(
بال بڑھنا رک جاتے ہیں، ٹانگوں کی جلد چمکدار
پیر ٹھنڈے اور بد رنگ
جلد کے زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں
 مسائل کی جلد دریافت اور مزید نقصان کی روک تھام کیلئے
 باقاعدگی سے معائنے کروانا عین الزمی ہے3
خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ؟
ایسی بہت سی باتیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں بلکہ 
نقصان کی روک تھام بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 
نقصان کا خطرہ کم کرنے کیلئے آپ کیا کر سکتے ہیں:
جیسے آپ کو مشورہ دیا گیا ہو، اس کے مطابق خون میں گلوکوز کی سطح ٹیسٹ کریں۔ 
اپنا ہدف یہ رکھیں کہ ٹائپ 1 ذیابیطس کی صورت میں کھانے سے پہلے خون میں گلوکوز کی سطح 6mmol/L–4 
کے درمیان رہے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کی صورت میں کھانے سے پہلے یہ سطح 8mmol/L–6 کے درمیان رہے۔ اس 
سلسلے میں Blood Glucose Monitoring )خون میں گلوکوز پر نظر رکھنا( معلوماتی پرچہ مالحظہ کریں اور اپنے 
ڈاکٹر یا ڈائبیٹیز ایجوکیٹر سے بات کریں۔
تمباکو نوشی مت کریں۔
اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں – تو اسے ترک کریں! اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے طور پر تمباکو نوشی نہیں 
چھوڑ سکتے تو مدد مانگیں )137 848 پر Quitline کو فون کریں(
ورزش کریں
اگر ہر روز نہیں تو ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں کم از کم 30 ّ منٹ کی درمیانی شدت کی ورزش کریں۔ 
کھانے کے صحت بخش پالن پر عمل کریں۔ 
کسی ڈائیٹیشن )ماہر غذا( سے بات کریں۔ اس سلسلے میں Food Choices for People with Diabetes )ذیابیطس 
میں مبتال افراد کیلئے غذا کا انتخاب( کے عنوان سے معلوماتی پرچہ بھی مالحظہ کریں۔ 
وزن کم کریں۔ 
بالکل تھوڑا سا وزن کم کرنے سے بھی )اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو( آپ کو بلڈ پریشر، خون میں گلوکوز اور 
کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 
اپنے پیروں کی دیکھ بھال کریں۔
روزانہ اپنے پیر چیک کریں اور اگر کوئی پریشانی ہو تو پوڈائٹرسٹ سے ملیں۔ ایسے جوتے چننے کی کوشش کریں 
جو پیروں کی حفاظت کرتے ہیں )Diabetes and Your Feet یعنی ’ذیابیطس اور آپ کے پاؤں‘ کے عنوان سے 
معلوماتی پرچہ مالحظہ کریں(۔
آپ کی ڈائبیٹیز )ذیابیطس( ٹیم نقصان کا خطرہ کم کرنے کیلئے کیا کر سکتی ہے: 
کولیسٹرول
آپ کی ڈائبیٹیز ٹیم کو چاہیئے کہ ہر سال کم از کم ایک مرتبہ آپ کا کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز چیک کرانے کا 
بندوبست کرے۔* 
بلڈ پریشر
ہر مرتبہ ڈاکٹر سے مالقات کے موقع پر اپنا بلڈ پریشر چیک کرائیں۔ عام ہدایت یہ ہے کہ 130/80 سے کم یا اس کے 
برابر بلڈ پریشر بہترین ہے )بزرگ افراد میں 140/90 سے کم(۔ 
 HbA1c (glycated-haemoglobin)n
اس ٹیسٹ سے پچھلے 10-12 ہفتوں کے دوران آپ کے خون میں گلوکوز کی اوسط پتہ چلتی ہے اور آپ کی ڈائبیٹیز 
ٹیم کو ہر 6-3 ماہ بعد اس ٹیسٹ کا بندوبست کرنا چاہیئے۔ * HbA1c کو ٪7 سے نیچے رکھنے کا ہدف رکھیں۔ 
اسپرین 
اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ آیا آپ کو اسپرین کی چھوٹی خوراک لینی چاہیئے کیونکہ یہ آپ کو دل کے دورے سے 
محفوظ رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔ 
No matter which tablets your doctor prescribes, make sure you take them as directed.
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
 مسائل کی جلد دریافت اور مزید نقصان کی روک تھام کیلئے
 باقاعدگی سے معائنے کروانا عین الزمی ہے
* بشرطیکہ آپ کو کوئی اور مشورہ نہ دیا گیا ہو۔4
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
مجھے اپنا کولیسٹرول کس سطح پر رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے؟
اگرچہ مجموعی کولیسٹرول کی مثالی سطح 4.0mmol/L سے کم ہے، یہ معلوم ہونا اہم ہے کہ کولیسٹرول کی ایک قسم 
’نقصان دہ‘ ہوتی ہے اور ایک قسم ’مفید‘۔
LDL کولیسٹرول کو ’نقصان دہ‘ کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔ LDL کی بلند سطح سے آپ کیلئے دل اور شریانوں کے 
مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ LDL کولیسٹرول کو 2.5mmol/L سے کم رہنا چاہیئے۔
ٹرائی گلیسرائیڈز )Triglycerides( خون میں پائی جانے والی چکنائی کی ایک اور قسم ہیں جو دل کے مرض کا 
خطرہ بڑھاتی ہیں۔ Triglycerides کو 1.5mmol/L سے کم رہنا چاہیئے۔ 
HDL کولیسٹرول کو ’مفید‘ کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔ اس کی سطح 1.0mmol/L سے زیادہ ہو تو دل اور خون کی 
رگوں کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔
آپ اپنا کولیسٹرول کس طرح کم کر سکتے ہیں
آپ ثقیل چکنائی )saturated fats( )خشکی کے جانوروں کے گوشت اور اس کی مصنوعات، پام آئل اور ناریل 
کی مصنوعات جو اکثر تیار بازاری غذاؤں میں پائی جاتی ہیں( سے پرہیز کریں تو LDL کولیسٹرول اور ٹرائی 
گلیسرائیڈز کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 
اگر آپ شراب پیتے ہیں تو اعتدال سے کام لیں )اس بارے میں صفحہ 6 دیکھیں(
چکنائی کی صحت بخش قسمیں اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے بھی LDL کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی آپ کے HDL 
کولیسٹرول میں اضافہ بھی ہو گا۔
اگر خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچ چکا ہو تو کیا ہو سکتا ہے؟
ذیابیطس کے ساتھ خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں آنکھوں، گردوں، اعصاب اور پیروں پر 
اثر پڑ سکتا ہے۔
آنکھیں
دھندلی نظر
جب خون میں گلوکوز کی زیادتی ہو )جیسے تشخیص کے وقت( تو آنکھ کے عدسے کی بناوٹ میں تبدیلیاں ممکن 
ہیں جن کے نتیجے میں دھندال دکھائی دیتا ہے۔ جب خون میں گلوکوز کی سطح دوبارہ کم ہو جاۓ تو عام طور پر یہ 
مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔
موتیا
موتیا کے مرض میں آنکھ کے عدسے پر ’بادل چھا جاتے ہیں‘ جس سے نظر بھی دھندلی ہو سکتی ہے۔ ذیابیطس کے 
مریضوں میں موتیا زیادہ عام ہے اور انہیں یہ مسئلہ ان لوگوں کی نسبت زیادہ کم عمری میں الحق ہو سکتا ہے جنہیں 
ذیابیطس نہ ہو۔ آپریشن سے موتیا کا عالج ممکن ہے۔
گالکوما
گالکوما تب واقع ہوتا ہے جب آنکھ میں دباؤ بہت زیادہ ہو۔ اس کے نتیجے میں آنکھ کو دماغ سے مالنے والے 
اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور انسان بصارت سے محروم ہو سکتا ہے۔ تاہم جلد عالج مہیا کر کے بصارت میں 
مزید کمی کو روکا جا سکتا ہے۔
 ورزش کریں اور ثقیل چکنائی سے پرہیز کریں تاکہ
 کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملے5
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
ریٹینو پیتھی
یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں لمبا عرصہ خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ سے آنکھوں کے پچھلے حصے میں 
خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔ یہ متاثرہ رگیں اگر رسنا شروع ہو جائیں یا ان سے خون نکلنے لگے 
یا یہ بند ہو جائیں تو انسان بصارت سے محروم ہو سکتا ہے۔ کئ لوگوں کو تب تک اپنی نظر کے مسائل کا احساس نہیں ہوتا 
جب تک ریٹینو پیتھی بہت بڑھ نہ چکی ہو۔ لہذا یہ بہت اہم ہے کہ آپ ماہر امراض چشم یا سند یافتہ نظر چیک کرنے والے 
ماہر سے کم از کم ہر دوسرے سال اپنی آنکھیں چیک کروائیں۔* مسئلہ جلد پتہ چل جانے اور لیزر عالج سے مزید نقصان 
اور بصارت سے محرومی کو روکا جا سکتا ہے۔
آنکھوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
اپنے خون میں گلوکوز کی سطح، HbA1c ّ اور بلڈ پریشر کو مجوز ہ سطح پر رکھیں۔
اگر آپ کو اپنی نظر میں تبدیلیوں کا احساس ہو تو اپنے ڈاکٹر یا آنکھوں کے سپیشلسٹ سے فوری رابطہ کریں۔
اگر آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہے تو تشخیص کے وقت ماہر امراض چشم نے آپ کی آنکھوں کا معائنہ کیا ہو گا اور اس 
کے بعد کم از کم ہر دوسرے سال یہ معائنہ ہوتا رہنا چاہیئے* – اگر مسائل پہلے ہی موجود ہوں تو اس سے کم وقفوں 
سے معائنہ ہونا چاہیئے۔
اگر آپ کو ٹائپ 1 ذیابیطس ہے تو تشخیص کے بعد ہر پانچویں سال آپ کی آنکھوں کا معائنہ ہونا چاہیئے* – اگر 
مسائل پہلے ہی موجود ہوں تو اس سے کم وقفوں سے معائنہ ہونا چاہیئے۔
گردے )گردوں کی بیماری(
طویل عرصہ خون میں گلوکوز کی زیادتی اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے گردوں کو دائمی نقصان پہنچنے کا خطرہ 
بڑھ جاتا ہے )نیفرو پیتھی(۔ ذیابیطس کے مریضوں میں پیشاب کی نالیوں کا انفیکشن ان لوگوں کی نسبت زیادہ کثرت 
سے پایا جاتا ہے جنہیں ذیابیطس نہ ہو اور اس کے سبب گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔
گردوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
اپنے خون میں گلوکوز کی سطح، HbA1c ّ اور بلڈ پریشر کو مجوز ہ سطح پر رکھیں۔
پانی زیادہ پیئں لیکن تب نہیں جب آپ کو جسم میں جانے واال مائع محدود رکھنے کیلئے وضاحت سے مشورہ دیا گیا ہو۔ 
آپ کے ڈاکٹر کو ہر سال microalbuminuria ّ )پیشاب میں پروٹین کے ذرات( کا پتہ چالنے کیلئے آپ کے پیشاب کے 
ٹیسٹ کا انتظام کرنا چاہیئے۔* آپ کو گردوں کے فعل سے متعلق دوسرے ٹیسٹوں کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔
اپنے ڈاکٹر سے بلڈ پریشر کی ادویات کے بارے میں بات کریں جنہیں ACE inhibitors اور Angiotensin 
Receptor Antagonists کہا جاتا ہے اور یہ ادویات گردوں کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ اگر آپ کا بلڈ 
پریشر ٹھیک ہو تو بھی آپ یہ ادویات لے سکتے ہیں۔
اگر آپ کے خیال میں آپ کو مثانے یا گردے کا انفیکشن ہے تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔ اس کی عالمات 
یہ ہو سکتی ہیں کہ پیشاب بدرنگ یا خون آلود ہو، زیادہ کثرت سے پیشاب آۓ اور/یا پیشاب کی حاجت زیادہ کثرت 
سے محسوس ہو اور/یا پیشاب کرتے ہوۓ ’جلن‘ ہو۔ پیشاب کے اخراج پر قابو نہ ہونا )بستر میں پیشاب نکل جاۓ یا 
مثانے پر قابو ختم ہو جاۓ( بھی ایک عالمت ہو سکتی ہے اور اسی طرح خون میں گلوکوز کی زیادتی بھی انفیکشن 
کی عالمت ہو سکتی ہے۔ 
اگر آپ کو گردوں کی بیماری ہے تو اپنے بلڈ پریشر کو 125/75سے کم رکھ کر آپ نقصان کی رفتار کم کر سکتے 
ہیں۔
* بشرطیکہ آپ کو کوئی اور مشورہ نہ دیا گیا ہو۔6
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
اعصاب )نیورو پیتھی(
خون میں گلوکوز کی زیادتی، شراب نوشی کی کثرت اور دوسرے امراض کے سبب اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 
’محسوس کرنے والے‘ )sensory( اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں ٹانگوں، بازوؤں، ہاتھوں، 
چھاتی اور معدے پر اثر پڑتا ہے۔ 
ان اعصاب کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جو جسمانی اعضا کی حرکات کنٹرول کرتے ہیں )autonomic nerves(۔ 
اس کے نتیجے میں معدے کے خالی ہونے میں مسئلہ )gastroparesis(، آنتوں کے مسائل )ذیابیطس کی وجہ سے 
دست یا قبض( اور جنسی اعضا کے مسائل )مردانہ عضو سخت نہ ہو پانا( ہو سکتے ہیں۔ مردانہ عضو سخت نہ 
ہو پانے کے مسئلے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے Sexual Health and Diabetes )جنسی صحت اور 
ذیابیطس( کے عنوان سے معلوماتی پرچہ مالحظہ کریں۔ 
اعصاب کو نقصان پہنچنے کی عالمات کیا ہیں؟
ان عالمات میں یہ شامل ہو سکتی ہیں: 
پاؤں اور ہاتھ
سوئیاں چبھنا 
ہلکی سی چبھن کے ساتھ جھنجھناہٹ یا درد 
ّحس ختم ہو جانا
معدہ خالی ہونے میں مسئلہ )GASTROPARESIS(
معدہ خالی ہونے کی رفتار میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں خون میں گلوکوز کی سطح متاثر ہو سکتی ہے 
متلی اور قے
اپھارہ
تیزابیت اور ہر وقت پیٹ بھرا ہونے کا احساس
آنتیں
قبض )ہاضمے کا وہ مسئلہ جو ذیابیطس کی صورت میں سب سے عام ہے( 
پتال پاخانہ، خاص طور پر رات کے وقت )ذیابیطس کی وجہ سے دست( 
مردانہ عضو سخت نہ ہو پانا
مردانہ عضو سخت ہو کر ایستادہ نہیں ہو سکتا یا ایستادگی اتنی دیر قائم نہیں رہتی کہ ہم بستری ممکن ہو
اعصاب کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
اپنے خون میں گلوکوز کی سطح اور HbA1c ّ کو مجوز ہ سطح پر رکھیں۔
ّ اپنے پیروں یا ہاتھوں میں جھنجھناہٹ محسوس ہونے، درد ہونے یا حس ختم ہو جانے پر اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔ 
اگر آپ کو ہاضمے کے سلسلے میں کوئی شکایت ہو تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اور کسی Accredited Practising 
Dietitian )منظور شدہ ماہر غذا جو پریکٹس کر رہا ہو( سے ملیں جو آپ کو کھانے کے پالن کیلئے مدد دے سکے۔ 
اپنے پیروں کی دیکھ بھال کریں اور روزانہ انہیں چیک کریں۔ 
اپنے پوڈائٹرسٹ )پیروں کے امراض کا ماہر(، ڈاکٹر یا ڈائبیٹیز ایجوکیٹر )ذیابیطس کے بارے میں معلومات دینے واال 
طبی کارکن( سے ہر سال پیروں کا معائنہ کروائیں۔ مزید معلومات کیلئے Diabetes and Your Feet )ذیابیطس اور 
آپ کے پاؤں( کے عنوان سے معلوماتی پرچہ مالحظہ کریں۔ 
اگر آپ شراب پیتے ہیں تو بالعموم ایک دن میں دو سٹینڈرڈ مشروبات کو قابل قبول سمجھا جاتا ہے۔* سب سے بہتر یہ 
ہے کہ کھانے کے ساتھ یا کاربوہائیڈریٹ )نشاستے( والی کسی کھانے کی چیز کے ساتھ شراب پی جاۓ اور کوشش 
کریں کہ ناغے کے دن بھی ہوں۔ ایک سٹینڈرڈ ڈرنک 285 ملی لٹر ریگولر بیئر، 425 ملی لٹر کم الکحل والی بیئر، 
100 ملی لٹر وائن، 60 ملی لیٹر fortified )زیادہ تیز نشہ رکھنے والی( وائن یا 30 ملی لٹر سپرٹس کے برابر ہے۔
بعض لوگوں کیلئے ضروری ہو سکتا ہے کہ ان عمومی ہدایات کی نسبت کم شراب استعمال کریں کیونکہ ان کی عمر، 
ادویات یا وزن کم کرنے کی ضرورت کی وجہ سے اتنی شراب ان کیلئے مناسب نہیں ہوتی۔ لہذا یہ اہم ہے کہ آپ اپنی 
ڈائبیٹیز )ذیابیطس( ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ شراب نوشی کے معاملے پر بات کریں۔
 یاد رکھیں، ذیابیطس سے تعلق رکھنے والی زیادہ تر
 پیچیدگیوں کی روک تھام ممکن ہے
* NHMRC، شراب نوشی کی وجہ سے صحت کو الحق خطرات کم کرنے کیلئے آسٹریلین ہدایات )2009(۔ 7
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
کیا ذیابیطس سے جلد متاثر ہوتی ہے؟
اس سلسلے میں سب سے عام مسئلہ شدید خشک جلد ہے جو خون کی باریک رگوں اور اعصاب کو نقصان پہنچنے کی 
وجہ سے پیش آتا ہے۔
جلدی مسائل کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
اپنے خون میں گلوکوز کی سطح اور HbA1c کو نارمل سطح کے زیادہ سے زیادہ قریب رکھیں تاکہ جلد کے 
انفیکشن کا خطرہ کم ہو جاۓ۔ 
اپنے گھر میں زیادہ گرمی نہ ہونے دیں خاص طور پر سردیوں میں جب ہیٹر چل رہے ہوں۔ اور اگر ممکن ہو تو ہوا 
میں نمی بڑھائیں۔ 
ّ گھریلو صفائی کی مصنوعات اور گھالنے والے مادے استعمال کرتے ہوۓ دستانے پہنیں تاکہ آپ کی جلد محفوظ 
رہے۔
تیز گرم پانی سے غسل اور شاور نہ کریں اور بغیر خوشبو کے صابن استعمال کریں۔
نہانے کے بعد جلد پر کریم یا لوشن لگا لیں،خوشبو سے پاک کریم یا لوشن استعمال کرنا بہتر ہے۔
اپنے پاؤں ہر روز چیک کریں۔ آگر آپ کے پاؤں کی جلد خشک، کھردری یا کٹی پھٹی ہو تو اپنے پوڈائٹرسٹ یا 
ڈاکٹر سے ملیں اورDiabetes and Your Feet یعنی ’ذیابیطس اور آپ کے پاؤں‘ کے عنوان سے معلوماتی پرچہ 
مالحظہ کریں۔ 
اگر آپ کی جلد بہت خشک یا خراش زدہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔
کیا جسم کے دوسرے حصوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود ہے؟
دانت اور مسوڑھے
ذیابیطس میں مبتال افراد کے خون میں جب گلوکوز کی زیادتی ہو تو ان کیلئے دانت گلنے سڑنے اور مسوڑھوں کے 
انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کے انفیکشن سے آپ کیلئے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ 
دانتوں کے مسائل کی عالمات:
خشک منہ اور/یا زبان میں جلن
مسوڑھوں کی سرخی، دکھن، سوجن یا مسوڑھوں سے خون بہنا 
مسوڑھوں پر، گالوں کے اندر اور زبان پر سفید تہ۔
مسائل کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ 
باقاعدگی سے اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں اور اسے یہ علم ہونا بھی ضروری ہے کہ آپ کو ذیابیطس ہے۔ ڈینٹسٹ 
آپ کو دکھاۓ گا کہ آپ اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کی دیکھ بھال کیسے کریں گے۔ 
اگر آپ کا منہ خشک رہتا ہے تو چینی سے یا چینی کے متبادل سے تیار کیے گئے مشروبات کی بجاۓ پانی پینے کو ترجیح 
دیں۔ چینی سے پاک چیونگ گم چبانے سے منہ میں زیادہ تھوک بننے میں مدد مل سکتی ہے۔ 8
ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنا
مدافعتی نظام 
مدافعتی نظام جسم پر انفیکشن کے حملے روکتا ہے اور ان کا مقابلہ کرتا ہے۔ خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ سے خون 
ّ کے سفید ذرات کا فعل سست ہو جاتا ہے لہذا انفیکشن کی روک تھام اور مقابلہ کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
انفیکشن کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
اپنے خون میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حدود کے اندر رکھیں۔ 
خوب آرام کریں
اپنے ہاتھ اکثر دھوتے رہیں 
ذیابیطس میں مبتال سب افراد کو ہر سال انفلوئنزا )فلو( انجیکشن لگوانا چاہیئے۔ اپنے ڈاکٹر سے نمونیا انجیکشن کے 
بارے میں پوچھیں۔ 
تھائرائیڈ 
اگرچہ ذیابیطس براہ راست تھائرائیڈ کے مسائل پیدا نہیں کرتی، تحقیقی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹائپ 1 اور ٹائپ 
2 ذیابیطس کے مریضوں، خاص طور پر 40 سال سے زیادہ عمر کی عورتوں، میں hypothyroidism )تھائرائیڈ کی 
کمی( کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
مسائل کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
آپ کا ڈاکٹر ہر پانچویں سال تھائرائیڈ کے فعل کا ٹیسٹ )TSH( کرانے کا مشورہ دے سکتا ہے 
یاد رکھیں، ذیابیطس سے تعلق رکھنے والی زیادہ تر پیچیدگیوں کی روک تھام ممکن ہے۔ ذیابیطس کے حوالے سے 
نے واال ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر ٹیم آپ کو بتاۓ گی کہ آیا آپ کو مجوزہ معائنوں اور ٹیسٹوں میں سے 
آپ کی دیکھ بھال کر ّ
بعض معائنے اور ٹیسٹ زیادہ اکثر کروانے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کی ذیابیطس کو زیادہ مؤثر طریقے سے قابو میں 
رکھا جا سکے۔
کیا آپ آسٹریلیا کی سربرآوردہ ذیابیطس تنظیم میں شامل ہونا پسند کریں گے؟
< غذائی خدمات < مفت رسالے < بچوں کیلئے خدمات
< تعلیمی مواد < مصنوعات پر رعایت < حمایتی گروپ 
مزید معلومات کیلئے 1300 136 588 پر فون کریں یا اپنی سٹیٹ/ٹیریٹری کی تنظیم کا ویب سائیٹ دیکھیں: 
ACT www.diabetes-act.com.au NSW www.australiandiabetescouncil.com
NT www.healthylivingnt.org.au QLD www.diabetesqueensland.org.au
SA www.diabetessa.com.au TAS www.diabetestas.com.au
VIC www.diabetesvic.org.au WA www.diabeteswa.com.au
ذیابیطس کے بارے میں اس معلوماتی پرچے کے ڈیزائن، مواد اور تیاری کا اہتمام انہوں نے کیا: 
NSW Australian Diabetes Council > ACT Diabetes ACT > 
QLD Diabetes Australia – Queensland > NT Healthy Living NT > 
TAS Diabetes Tasmania > SA Diabetes SA > 
WA Diabetes WA > VIC Diabetes Australia – Vic >
اس معلوماتی پرچے کے اصل طبّی اور تعلیمی مواد پر Diabetes Australia Ltd کی ہیلتھ کیئر اینڈ ایجوکیشن کمیٹی نے نظر 
ثانی کی ہے۔ اس اشاعت کی اصل کی فوٹو کاپی کرنے کی اجازت صرف تعلیمی مقاصد کیلئے دی جاتی ہے۔ کسی تیسرے فریق کی 
جانب سے کسی بھی دوسری شکل میں دوبارہ تیاری یا اشاعت ممنوع ہے۔ اس معلوماتی پرچے سے متعلق کسی بھی معاملے پر بات 
کرنے کیلئے براہ مہربانی National Publications سے dapubs@tpg.com.au یا فون نمبر02 9527 1951 پر رابطہ کریں۔ 
.Health professionals:For bulk copies of this resource, contact Diabetes Australia in your State/Territory
نظر ثانی شدہ اگست 2010 ذیابیطس سے متعلق معلوماتی سلسلہ، Diabetes Australia کی سٹیٹ/ٹیریٹری کی تنظیموں کی جانب سے – کاپی رائٹ© 2010

No comments:

Post a Comment