مستقبل کی پیچیدگیاں




آج کے زمانے میں ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے مستقبل کے امکانات گزشتہ ہر دور سے بہت بہتر ہیں۔ انسولین کا علاج بہت بہتر ہے اور اگر کوئی پیچیدگیاں ہو جائیں تو ان کے علاج کے امکانات بھی نمایاں طور پر بہتر ہو چکے ہیں۔ ہمیں پیچیدگیوں کی سب وجوہ کا یقینی علم نہیں ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ خون میں شوگر کی زیادتی اور طویل عرصہ HbA1c ویلیو زیادہ رہنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

خون کی بڑی اور چھوٹی شریانیں
ذیابیطس کے مریضوں میں دل اور خون کی نالیوں کے امراض زیادہ عام ہیں بنسبت ان لوگوں کے جنہیں ذیابیطس نہ ہو اور ذیابیطس کے ساتھ جسم میں خون کی بڑی شریانوں میں arteriosklerose (شریانوں کی دیواروں میں چونا جمنا) کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
طویل مدّت تک خون میں شوگر کی زیادتی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ شوگر شریانوں کی دیواروں میں خلیّات کے ساتھ چپک جاتی ہے اور اس وجہ سے باریک ترین شریانیں خستہ ہو جاتی ہیں۔ پیروں کی انگلیوں کے ٹشوز تک آکسیجن کی فراہمی کم ہو جاتی ہے کیونکہ طویل عرصہ خون میں شوگر کی زیادتی کی وجہ سے خون کے سرخ ذرّات (جو آکسیجن کو جسم کے خلیات تک لے جاتے ہیں) اکڑ جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment