فرسٹ ایڈ یا گھریلو علاج


از: ڈاکٹر بلیغ الدین جاوید
پیش کش : محمد طفیل طوفی (کویت)
 گھریلو علاج
 پیشاب میں شکر ( ذیابیطس ) کے ليے :
جامن کی خشک گٹھلیاں پیس لیں، سادہ پانی سے ہر روز تین گرام کھاتے رہیں، ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
 ٹوٹی ہوی ہڈی جوڑ لیجيے :
 بیر کی گٹھلی باریک پیس لیں اور پرانے سرکہ میں اسے ملا لیں۔ ٹوٹی ہوی ہڈی کے مقام پر اسے لگا کر مضبوطی سے باندھ دیں۔ ٹوٹی ہوی ہڈی جڑ جائے گی
 خونی دست بند ہوجاتے ہیں :
چاول کی پیچ میں مصری ملا کر پینے سے خونی دست بند ہوجاتے ہیں ۔
 اندرونی چوٹ کا درد ختم ہوجائے گا :
تھوڑے سے پانی میں نمک ملا کر اسے گرم کرلیں اور چوٹ کی جگہ پر لیپ کر دیں درد دور ہوجائے گا۔ جسم میں
 اندرونی چوٹ کا درد ہو تو 20گرام نمک دار چینی ملا کر اسے کھالیں درد ختم ہوجائے گا
 آگ کا زخم مندمل کرنا :
گاجر کو پیس کر جلے ہوے مقام پر لیپ کر دیں شفاءحاصل ہوگی شہد جلی ہوی جگہ پر لگا دیں زخم مندمل ہوجائے گا اور وہاں نشان بھی زخم کا نہ رہے گا ۔ شکر سفید پانی میں ملا کر لیں اور اسے جلے ہوے مقام پر لگا دیں سوزش ختم ہوجائے گی۔ جسم کے جلے ہوے حصے پر انڈے کی سفیدی لگا دیں سوزش ختم ہوجائے گی اور آبلہ نہیں پڑے گا۔
 کان میں پڑا پانی نکالنا :
کان میں پانی پڑجائے تو کوئی دوا ہر گز استعمال نہ کریں ۔ بلکہ الٹے پاﺅں چلیں کان سے پانی نکل جائے گا ۔
دانت درد اور منہ کی سوزش کے ليے  :
 دس گرام دھنیا کو پانی میں جوش دے کر اس سے کلی کرنے سے دانت کا درد اور منہ کی سوزش کو آرام ملتا ہے۔
بستر پر پیشاب کی عادت کا خاتمہ :
 زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن پیس لیں۔ 10گرام تک شہد ملا کر کھائیں۔ بستر پر پیشاب کرنے کی عادت کا خاتمہ ہوجائے گا ۔
 مثانے و گردے کی پتھری نکل آئے گی :
 تھوڑی سی السی لیں اور اسے پانی میں جوش دے کر پی لیں، اس سے گردے کی پتھری گردے سے نکل جائے گی ۔ منقی کا بیج نکال کر اس میں سیاہ مرچ کے چند دانے رکھ دیں اور کھائیں چند روز میں گردہ مثانہ کی پتھری باہر نکل آئے گی۔ پیشاب قطرہ قطرہ آنا بھی اس علاج سے ختم ہوجاتا ہے ۔
 جگر بڑھ جانے پر :

جن لوگوں کا جگر بڑھ گیا ہو وہ آک کے پتوں کا اچار یا لیموں کا اچار کھانے وغیرہ کے ہمراہ استعمال کریں۔ ان کا جگر ان کی توقع سے پہلے درست ہوجائے گا
.

No comments:

Post a Comment