ذیابیطس کی اہم ترین علامات کیا ہیں؟



ٹائپ 1 ذیابیطس میں علامات اکثر اچانک ظاہر ہوتی ہیں اور ان سے جان کا خطرہ ہو سکتا ہے لہذا عام طور پر اس کی
تشخیص کافی جلدی ہو جاتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس میں کئ لوگوں کو علامات بالکل پیش نہیں آتیں اور اس کی نشاندہی
کرنے والی دوسری باتوں کی طرف دھیان نہیں جاتا کیونکہ ان باتوں کا تعلق ‘عمر بڑھنے’ کے ساتھ خیال کیا جاتا ہے۔
اس لیے ممکن ہے کہ علامات کی طرف متوجہ ہونے تک ذیابیطس کی پیچیدگیاں پہلے ہی پیدا ہو چکی ہوں۔
عام علامات میں یہ شامل ہو سکتی ہیں:
•معمول کی نسبت زیادہ پیاس
• بار بار بیت الخلا جانا پڑتا ہے، خاص طور پر رات کو
•تھکن اور بے دلی محسوس کرنا
• ہر وقت بھوک لگتی رہتی ہے
•خراشیں یا زخم جو ٹھیک ہونے میں بہت وقت لیں 
• کھجلی، جلد کے انفیکشن یا سرخی/دانے
•وزن میں تبدیلیاں
• وزن میں کمی جس کی وجہ دکھائی نہ دے )ٹائپ 1
•سر درد 
•متلوّن مزاجی
•دھندلی نظر
•سر چکرانا
•ٹانگوں یا پیروں میں درد یا چبھن کے ساتھ جھنجھناہٹ

No comments:

Post a Comment